Posts

Showing posts from August 12, 2018

غداری کے جھوٹے الزامات اور گلگت بلتستان کی محرومیاں

Image
شیرنادرشاہی پاکستان جیسے ملک میں پرامن طریقے سے عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والوں پر غداری کے الزامات کوئی نئی بات نہیں۔ سسٹم میں رہ کر سسٹم ٹھیک کرنے کی جدوجہد سے لے علیحدگی کے نعرے لگانے والوں تک سب کے سب غدار ٹھہرے ہیں، اور تو اور ، اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر پاکستان کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والی مادر ملت فاطمہ جناح کو پاکستان بننے کے فوراً بعد فوجی آمر کے مقابلے میں محض الیکشن ہروانے کے لئے نہ صرف غدار کہا گیا بلکہ راء کا ایجنٹ ہونے کا الزام بھی لگایا گیا۔  1971 سے پہلے مشرقی پاکستان کے عوامی لیڈر مجیب الرحمان کی پارٹی نے عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور حکومت کی باری آنے پر وزیر اعظم کی کرسی پر بخوشی بٹھانے کے بجائے غداری کا الزام لگایا گیا اور نتیجتاً ملک کو دولخت ہونا پڑا۔ کتنا اچھا ہوتا اگر ملک کو دولخت کرنے کے بعد ایسے الزامات سے توبہ کر لیتے لیکن بدقسمتی سے یہ سلسلہ جاری رہا۔  ملک کے چوتھے صوبے بلوچستان کے وسائل لوٹنے کے بعد وہاں کے عوام کو بنیادی حقوق دینے کے بجائے انہیں اندھیرے میں رکھا گیا اور حقوق مانگنے والے نواب اکبر بگٹی (جو اس ملک کے ص