گلگت بلتستان کا مقدمہ اور سپریم کورٹ کا فیصلہ
انجینئرمنظور پروانہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کا مقدمہ ایک بار پھر پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے ، اس عدالتی کاروائی سے گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت بڑی امید یں وابستہ کئے بیٹھی ہیں۔گلگت بلتستان کا اصل کیس تو اقوام متحدہ میں تنازعہ کشمیر نام سے زیر سماعت ہے تا ہم یہ مقدمہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عدالتوں میں بھی چلتا رہا ہے اور عدالتوں نے جوفیصلے صادر کئے ہیں ، وہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان اپنی تاریخی فیصلہ28 اپریل1999ء میں صفحہ نمبر 42 پر حکم صادر کرتا ہے کہ "گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے ا نڈیا ، چین تبت ، روس کے درمیان ایک انتہائی حساس خطہ ہے ، یہ عدالت فیصلہ نہیں کر سکتی کہ گلگت بلتستان کو کس طرح کی حکومت د ینی چائیے کیونکہ اس بات کی آئین پاکستان اجازت نہیں دیتی،اور نہ ہی ہم ہدایت دے سکتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے کیونکہ یہ ملک کے عظیم تر مفاد میں نہیں در اصل یہاں اقوام متحدہ کے زیر نگراں رائے شماری ہونا ہے"۔آگے یہ بھی حکم کرتا ہے کہ"ناردرن ایریاز ریاست جموں و کشمیر ...