عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس گرفتار، جیل منتقل
گلگت(نیوز ڈیسک) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئیرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر گرفتار کر لیا گیا اور جوڈیشل کر کے گلگت سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کو اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔ ان کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کی سیاسی مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے بھرپور مذمت کیا جارہا ہے۔