یہ کیسا الحاق ھے
تحریر: شفقت انقلابی ایک بات ہم بچپن سے سنتے ہوئے آئے ہیں کی ہمارےآباواجداد نے اپنی مددآپ ڈوگرہ حکومت سے آزادی لی اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک سے الحاق کیا۔یہ ساری زبانی باتیں جو ہمارے بڑوں نےاپنے بڑوں سے سُنی تھی۔ چالے پُرانے بزرگوں سے ہم کوئی گلہ نہیں کرتے کیونکہ اُس دور میں ہمارے لوگ تقسیم برصغیر،مسلہّ کشمیر ، یو این سی ائی پی کی قراردادوں، ایل او سی ، شیملعہ مہائدہ ، آئین پاکستان ، سروے آف پاکستان کےنقشوں سمت کسی بھی چیز سے واقف نہیں تھے۔ مگر افسوس صدا افسوس آج اکیسوی صدی ہے جس کو سائنس اور ائی ٹی کی صدی اور اس دور کو گوگل کا دورکہا جاتاھے۔ آج ہماری قوم کے لوگ پھنڈر، شمشال، کھرمنگ ، منی مرگ اور گماری میں بھی بیٹھ کے انٹرنیٹ کے زرئعے ان دستاویزات تک رسائی حاصل کرسکتےہےمگر افسوس آج بھی ہماری کچھ سیاسی پارٹیوں کے لوگ الحاق کی گیسی پیٹی کہانیاں سناکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوںسے چند سوالات۔۔۔۔۔ اگر واقعی آپ کا الحاق ہوچکا ہے تو پاکستان کا وزارت خارجہ افیشلی متازہ کیوں مہتا ہے۔۔۔؟ پاکستان اور یندوستان کی سرحدیں پرمیننٹ بارڈر اور آپ کی س...