بی این ایف (حمید گروپ) گلگت بلتستان کالعدم قرار
شکورخان ایڈوکیٹ نیشنل کاونٹر ٹیرریزم اتھارٹی کے حالیہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان کے علاوہ متنازعہ گلگت بلتستان کی قوم پرست تحریک بالاوستان نیشنل فرنٹ(حمید گروپ)پر پابندی لگائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی تحریک کی اس شاخ پر یہ پابندی حالیہ دنوں 26 فروری 2019 کو لگائی گئی ہے۔ حمید گروپ کے سربراہ عبدالحمید خان 1987 میں سیاست میں آئے اور 1993 میں نواز خان ناجی و دیگر رفقاء سے مل کر تحریک بالاورستان نیشنل فرنٹ(BNF) کا قیام عمل میں لایا. 1997 میں گھڑی باغ چوک گلگت میں جلسہ کرکے بلیک جوبلی منا کر دیگر تحریکی ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار ہوئے، گلگت کے علاوہ غذر اور چلاس میں جسمانی تشدد کا سامنا کیا، جیلوں میں آسیر رہنے کے بعد رہائی ملی۔ جیل سے رہائی کے بعد تحریکی سرگرمیاں زیادہ زور و شور سے جاری رکھیں جس کی پاداش میں ریاستی ایجنسیوں کے ہاتھوں مسلسل تھرٹ اور ہراساں کیے جانے کی وجہ سے 1999 میں بیرون ملک چلے گئے اور یورپ میں سیاسی پناہ حاصل کی، وہ تاہنوز وطن واپس نہیں لوٹے۔ اگست 2016 میں حمید گروپ کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی، متعدد کے ...