فرحت اللہ بابر کا سزا یافتہ سیاسی رہنما بابا جان کے خلاف مقدمے کے اندارج کو روکنے میں سابقہ حکومت کے بے بس ہونے کا اعتراف
(گلگت(نیوزڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے گلگت انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے سزا یافتہ عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان کے خلاف مقدمے کے اندارج کو روکنے میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے بے بس ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے بارے میں شہید بھٹو فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار کے موقع پر جب فرحت اللہ بابر کی توجہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے دور میں درج ہونے والے مقدمے کی طرف دلائی گئی جس میں بائیں بازو کی ایک جماعت عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ قائم کی گیا تھا۔ اس حوالے سے فرحت اللہ بابر سے پوچھا گیا آپ مرکز میں حکومت ہوتے ہوئے اپنی صوبائی حکومت کے سربراہ کو انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمے کے اندارج سے منع کیوں نہیں کر سکے ،تو انہوں نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مدعی وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ کوئی اور تھا، تاہم انہ...

Comments
Post a Comment